سکھر میں مسافر کوچ اور باراتیوں کی گاڑی میں‌تصادم ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 10:45

سکھر میں مسافر کوچ اور باراتیوں کی گاڑی میں‌تصادم ، دولہا دلہن سمیت ..

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء): ضلع سکھر میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ باراتیوں کی کار جیکب آباد سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سکھر بائی پاس پر حادثہ پیش آیا جس میں دلہا دلہن سمیت چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.