سپاٹ فکسنگ سے دنیا میں ملک کا نام برباد کرکے بہت بڑی غلطی کی:محمد آصف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 دسمبر 2015 23:41

سپاٹ فکسنگ سے دنیا میں ملک کا نام برباد کرکے بہت بڑی غلطی کی:محمد آصف

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد آصف نے ملک کا نام پوری دنیا میں بدنام کر نے پر ایک بار پھر پشیمانی ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے 33سالہ فاسٹ باؤلر کاکہنا تھا کہ انہوں نے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام بدنام کرکے بہت بڑی غلطی تاہم اب یہ ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ نئے آنے والے نوجوان کرکٹرز کو یہ سمجھائیں کہ وہ ان کی طرح کی غلطی نہ کریں بلکہ ان سے سبق سیکھیں کیوں کہ انہوں نے ناجائز طریقے سے پیسے کمانے کے چکر میں اپنا بہت کچھ کھو دیا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس کیس کے ایک اور مجرم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز یاد رکھیں کہ انہیں بھی فکسرز برا پرفارم کرنے کا کہیں گے تاہم ایسے موقع پر وہ اپنے ملک کے عزت و وقار کو مقدم رکھتے ہوئے اسے عناصر سے دور رہیں ۔