لاہور سے کویت جانے والی پروازخوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ،طیارے کے گراؤنڈ پاور یونٹ میں آگ لگ گئی

اتوار 20 دسمبر 2015 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) لاہور سے کویت جانے والی پروازخوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ،طیارے کے گراؤنڈ پاور یونٹ میں آگ لگ گئی تام ‘ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہو رسے کویت جانے والی پرواز کے گراؤنڈ پاور یونٹ میں آگ لگ گئی جسے پی آئی اے او رسول ایوی ایشن کی فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا۔ طیارے کو حادثہ سے بچا لیا گیا اور اس کی جگہ پی کے 205 کو کویت کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :