ڈین جونز کو بغیر ویزا پاکستان لانے پر وزیر داخلہ کا امارات ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 دسمبر 2015 17:49

ڈین جونز کو بغیر ویزا پاکستان لانے پر وزیر داخلہ کا امارات ائیرلائنز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بغیر ویزا سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز پاکستان لانے پر امارات ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائن پر ایسے ہی جرمانہ کیا جائے جیسے ملکی ائیر لائن پر کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب قواعد و ضوابط کی دھجیاں اُڑائی جاتی تھیں،ملکی عزت اور وقار سے بڑھ کر کوئی بات نہیں۔

قبل ازیں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو قانونی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا ہے ،ڈین جونز کے پاس ویزہ تھا نہ ہی کسی قسم کا کوئی اجازت نامہ تھا ، وہ پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائز کے کوچ تھے اور انہیں کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سابق آسٹریلوی کرکٹرو پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کے کوچ ڈین جونز اسلام آباد ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ، ڈین جونزاسلام آباد میں ہونیوالی یونائیٹڈ ٹیم اسلام آباد کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن سے پاکستان آئے تھے ،تاہم ایف آئی اے نے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹس سے باہر نہیں آنے دیا اور اندر سے ہی واپس ڈی پورٹ کر دیا ، ڈین جونز کے پاس ایسی کوئی چیز موجود نہ تھی جس سے وہ ایف آئی اے حکام کو مطمئین کر سکتے ،ڈین جونز کے پاس نہ ہی پاکستان کا ویزہ تھا اور نہ کوئی اجازت نامہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :