سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی سابقہ رکن قومی اسمبلی زیب گوہر ایوب خان کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:09

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت خزانہ عمر ایوب خان کی والدہ اور سابقہ رکن قومی اسمبلی زیب گوہر ایوب خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے گوہر ایوب خان اور عمر ایوب خان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کے لیے یہ بڑی دکھ کی گھڑی ہے اور ہم اس موقع پر آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مرحومہ ایک منجھی ہوئی سیاستدان تھی اور انہوں نے بحثیت رکن قومی اسمبلی قانون سازی کے عمل میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعائے خیر کی اور لواحقین کے لیے صبر وجمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں اس عظیم سانحہ کا سامنا کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فر مائے ۔