براہ راست رپورٹنگ کے دوران بنک لوٹنے والا ڈاکو واپس بنک پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 01:23

براہ راست رپورٹنگ کے دوران بنک لوٹنے والا ڈاکو واپس بنک پہنچ گیا
مینی سوٹا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18دسمبر 2015 ء) مینی سوٹا بنک کو لوٹنے والا ڈاکو عین اس وقت واپس بنک پہنچ گیا جب اس کی ڈکیتی کے بارے میں ٹی وی چینل براہ راست رپورٹنگ کر رہے تھے۔کے آئی ایم ٹی نیوز چینل کے رپورٹر ایڈم سالیٹ سٹرلنگ سٹیٹ بنک کے باہر بنک میں پڑنے والے ڈاکے کے حوالے سے براہ راست رپورٹنگ کر رہے تھے کہ بنک کا ایک ملازم بھاگتا ہوا آیا اور اسے بنایا کہ سامنے آنے والا شخص ہی ڈاکو ہے۔

(جاری ہے)

یہ سن کر ایڈم نے کہا کہ یہ براہ راست نشریات ہیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ ہی ڈاکو ہے، اب میں ریسکو 911 کو فون کر رہا ہوں۔ اس کے بھی نیوز سٹوڈیو میں موجود شخص نے بھی بتایا کہ ایڈم رپورٹنگ کر رہے تھے کہ انہیں ڈاکو کے بارے میں معلوم ہوا ہے ۔ نیوز روم میں موجود نیوز کاسٹر نے یہ بھی یقین دلایا کہ یہ سب منصوبہ بندی سے نہیں ہوا۔ایڈم نے بعد میں ٹوئٹ میں بتایا کہ پولیس نے اس مشکو ک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ اسی نے بنک لوٹا تھا۔