لاہور سٹاک ایکسچینج کا سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) ایف بی آر نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے گزشتہ چار برسوں کا سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی نے سٹاک ایکسچینج میں حصص کا کاروبار کرنیوالے تمام بروکرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے،ان بروکرز کے 2010 ء سے لیکر 2014 ء تک کے برسوں کی انکم چیک کر کے اس کا موازنہ سالانہ گوشواروں سے کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق آمدنی کم ظاہر کرنیوالے بروکرز سے مقررہ شرح سے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔