اسلام آباد : پاکستان نے سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 12:44

اسلام آباد : پاکستان نے سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ قاجی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد سے متعلق تفصیلات حاصل کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی فوجی اتحاد سے متعلق سیکرٹری خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا . واضح رہے کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت 34 اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا جس کی قیادت سعودی عرب کرے گا جبکہ فوجی اتحاد کا ہیڈ کوارٹر بھی سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کیا جائے گا.