کراچی : مجھے زیادہ اثر والی ادویات کھلائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 11:09

کراچی : مجھے زیادہ اثر والی ادویات کھلائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین نے نیب کورٹ میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے زیادہ اثر والی ادویات دی جا رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ان ادویات سے میری ٹانگوں میں زخم ہو گئے ہیں اور چلنے میں دشواری ہوتی ہے .

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ مجھے بہت سی بیماریاں لاحق ہیں ، چلت چلتے گر پڑتا ہوں. نیب کورٹ میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں کو اپنی ٹانگوں پر ہوئے زخم بھی دکھائے . واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 7 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد نیب کورٹ میں پیش کیا گیا ہے. جہاں نیب کی جانب سے ان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :