Live Updates

پشاور : عمران خان نے ہمارا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ، والدین کا شکوہ

عمران خان کی تقریب میں موجودگی پر تقریب میں بد نظمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 15:56

پشاور : عمران خان نے ہمارا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ، والدین کا شکوہ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : پشاور میں آرکائیو لائبریری کو شہدائے اے پی ایس کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے شہدا کے والدین کو اسٹیج پر بلایا جس پر والدین نے عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے احتجاج کیا کہ عمران خان نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا . عمران خان نے تقریب میں ہوئی بد نظمی کے پیش نظر والدین سے درخواست کی کہ وہ باری باری آ کر اپنا سوال کر سکتے ہیں میں ہر سوال کا جواب دوں گا .

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ مجھ سے اور خیبر پختونخواہ کی حکومت سے جو بن پایا ہم نے کیا، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں.عمران خان نے والدین کو یقین دلایا کہ ہم اپنی کوتاہی اور غلطی کا ازالہ کریں گے والدین نے مطالبہ کیا کہ لائبریری نہیں پشاور یونیورسٹی کا نام شہدا کے نام سے منسوب کیا جائے.آرکائیوز ہال میں تقریب کے دوران شہدا کے والدین نے عمران خان کو خطاب سے روک دیا جس کے بعد انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پا کر والدین کو نشستیں سنبھالنے کی ہدایت کی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :