عسکری قیادت نے رینجرز آپریشن پر سیاسی شرائط ناقابل قبول قرار دے دیں

muhammad ali محمد علی بدھ 16 دسمبر 2015 00:07

عسکری قیادت نے رینجرز آپریشن پر سیاسی شرائط ناقابل قبول قرار دے دیں
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15دسمبر 2015 ء) عسکری قیادت نے رینجرز آپریشن پر سیاسی شرائط ناقابل قبول قرار دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے کراچی آپریشن کے حوالے سے رینجرز اختیارات میں تاحال توسیع نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عسکری قیادت نے رینجرز آپریشن پر سیاسی شرائط ناقابل قبول قرار دے دی ہیں۔ عسکری قیادت نے رینجرز پر مختلف حوالوں سے پابندیاں عائد کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سول قیادت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ کراچی آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔ اس حوالے سے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :