راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 15:51

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس۔ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکا نے اے پی ایس شہدا کو خراج تحسین پیش کیا . آمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے. انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں اور قدامات پر ثابت قدم رہیں گے. آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں نئی جیو اسٹراٹیجک صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا.