سینیٹ میں جمیل الدین عالی کی خدمات ، اے پی ایس واقعہ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہا ر یکجہتی ، گیس فیلڈز کے نواحی علاقوں میں گیس کی فراہمی ، کالعدم تنظیموں کے نئے نام سے فعال ہونے کے عمل کی اجاز ت نہ دینے ،کچی آبادیوں میں مقیم افراد کو تمام سہو لیا ت کی فراہمی سے متعلق قراردادیں متفقہ طورپر منظور

پیر 14 دسمبر 2015 22:09

اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء ) سینیٹ میں ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی خدمات، آرمی پبلک سکو ل کے سانحے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہا ر یکجہتی ، گیس فیلڈز کے نواحی علاقوں میں گیس کی فراہمی ، کالعدم تنظیموں کے نئے نام سے فعال ہونے کے عمل کی اجاز ت نہ دینے ،کچی آبادیوں میں مقیم افراد کو تمام سہو لیا ت کی فراہمی او ر خیبر پختونخوا کے لفظ کو درست لکھنے کے حوالے سے قراردادیں متفقہ طورپر منظور کرلی گئیں۔

پیر کو سینٹ کا اجلاس چیئر مین سینٹ رضاربانی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلا س میں قائد ایوان راجہ طفر الحق نے ڈاکٹر جمیل الدین عالی کی خدمات کے حوالے سے قرارد ادیں پیش کی ۔سینٹر سحر کامران نے سانحہ اے پی ایس کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے حوالے سے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کے اظہار کے حوالے سے قراداد پیش کی ۔

(جاری ہے)

سینٹر فرحت اﷲ بابر نے کالعدم قرار دی جانے گئی تنظیموں کے نئے ناموں سے دوبارہ فعال ہونے کی اجازت نہ دینے کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی قراداد پیش کی ۔

سینٹر حافظ حمد اﷲ نے گیس فیلڈز کے نواحی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی قراداد پیش کی سینٹر عثمان سیف اﷲ نے اسلام آباد میں واقع کچی آبادیوں میں مقیم افراد کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جانے کی قراداد پیش کی سینٹر سردار اعظم مو سیٰ خیل نے خیبر پختونخواکا نام غلط لکھنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی تمام قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں