لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مند ی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس50.87پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5349.64 پربندہو

پیر 14 دسمبر 2015 21:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مند ی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس50.87پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5349.64 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر68کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 5کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 25کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 38 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل4لاکھ 500حصص کا کاروبارہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1لاکھ80 ہزارحصص ۔سلک بنک لمیٹڈکے67 ہزار500 حصص۔جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈ کے30ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت32.00 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.58روپے کم ہو گئی۔