سندھ اسمبلی کا اجلاس ،رینجز کے اختیارات سے متعلق قرار داد پیش نہ ہوسکی، اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی
سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 13:30
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) :سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے خوب نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری تھا کہ اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج کرنے لگے جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی جس پر اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے شور کرنے والے اراکین اسمبلی کے مائیک بند کرنے کی ہدایت کی، اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا کہ رینجرز اختیارات پر قرارداد لائی جائے جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب رینجرز اختیارات کا معاملہ ایجنڈے پر ہے ہی نہیں تو کیسے بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی قانون کے تحت آگے بڑھائی جائے گی۔(جاری ہے)
اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں سے ہٹ کر اسپیکر کی نشست کا گھیراﺅ کر لیا۔
اور شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا ، 15 لوگ مسلسل بول رہے ہیں اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہاؤس چلے تو ہم نہیں چلاتے . اپوزیشن رینجرز کے معاملے پر حکومت سے بات کرے مجھ سے نہیں. جس کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی اپنی نشست سے اُٹھ گئے اور سندھ اسمبلی کا اجلاس آئندہ کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا.مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.