پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی بھرپور منائی جائیگی
عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 13:13
چاغی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء ) پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی چاغی میں بھی بھرپور انداز سے منائی جائے گی۔ فرنٹیر کور دالبندین رائفلز کی جانب سے اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
(جاری ہے)
اے پی ایس پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے 16 دسمبر کو ضلعی صدر مقام دالبندین میں ایف سی کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جبکہ شام کوایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر شمعیں روشن کی جائیں گی۔
ایف سی حکام کے مطابق تقریبات میں شرکت کے لیئے دالبندین کے قبائلی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کو شرکت کے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ضلع چاغی کے دیگر علاقوں نوکنڈی، تفتان اور تحصیل چاغی میں بھی اے پی ایس پشاور کے شہداء کی پہلی برسی منانے کے لیئے ایف سی کے متعلقہ ونگز کی جانب سے تیاریاں کی گئیں ہیں جہاں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.