عمران فاروق قتل کیس ، ملزمان کی پیشی کے بغیر ریمانڈ کی استدعا مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 12:41

عمران فاروق قتل کیس ، ملزمان کی پیشی کے بغیر ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے ریمانڈ کیا ستدعا مسترد کر دی گئی ۔ عدالت نے ملزمان کی پیشی کے بغیر ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج کوثر عباس زیدی نے ملزمان کو پیش کر کے ریمانڈ لینے کا حکم دیا ہے ،عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ ایف آئی نے ملزمان کو پیش کیے بغیر ہی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جبکہ ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :