ممتاز قادری کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل خارج ، عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کی استدعا بھی مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 11:14

ممتاز قادری کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل خارج ، عدالت نے لارجر بنچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء): ممتاز قادری کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیش کیے گئے ریکارڈ سے توہین عدالت ثابت نہیں ہوتی، آپ توہین رسالت ثابت کریں ہم لارجر بنچ بھی تشکیل دیں گے ، عدالت نے لارجر بنچ تشکیل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جس کے بعد موقف اپنایا کہ سلمان تاثیر کو توہین رسالت کا مرتکب ہو نے پر قتل کیا۔