پیرس حملوں کے منتظم کا برمنگھم کے پبلک پلیسیز پر بھی حملوں کا منصوبہ تھا،برطانوی اخبار کادعویٰ

اتوار 13 دسمبر 2015 23:54

پیرس حملوں کے منتظم کا برمنگھم کے پبلک پلیسیز پر بھی حملوں کا منصوبہ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13دسمبر۔2015ء)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ پیرس حملوں کے منتظم کا برمنگھم کے پبلک پلیسیز پر بھی حملوں کا منصوبہ تھا۔برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے منتظم عبد الحمید آباعود کے ٹیلیفون میں برطانوی شہر برمنگھم کے پبلک پلیسیز کے فوٹو موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح اندازہ ہے کہ عبد الحمید آباعود کا برمنگھم پر بھی حملہ کرنے کا منصوبہ تھا، اخبارنے لکھا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ یہ فوٹو عبد الحمید آباعود نے خود کھینچے تھے۔ اس سے واضح ہے کہ اگرچہ عبد الحمید آباعود کو پیرس حملوں سے پہلے ہی دھشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، پھر بھی وہ برطانیہ کا سفر کر سکا تھا۔ تفتیش کاروں نے نہیں بتایا کہ عبد الحمید آباعود نے برمنگھم کے کونسے پبلک پلیسیز کے فوٹو کھینچے تھے لیکن نشاندھی کی کہ دہشتگردی کا منصوبہ انتہائی خطرناک تھا۔