پاکستانی وزیر دفاع کابیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ،افغان حکومت،ہماری سیکیورٹی فورسزاپنے علاقے کی 700کلومیٹر پائپ لائن کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں،ایسے بیانات سے گریز کیاجائے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہو ،افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں مطالبہ

اتوار 13 دسمبر 2015 23:54

پاکستانی وزیر دفاع کابیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ،افغان ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13دسمبر۔2015ء) افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسزاپنے علاقے کی 700کلومیٹر پائپ لائن کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستانی وزیر دفاع کا بیان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان خبررساں ادرے”خاما پریس “ کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں پاکستان کے وزیردفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پاکستانی وزیردفاع کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کے کچھ اہلکار اور رہنما اب بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ ایسے بیانات سے گریز کیاجائے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہو ، خواجہ آصف کابیان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصورکیاجاتاہے اوراس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے رہنماؤ ں کے عدم مداخلت کی پالیسی سے متصادم ہیں۔واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گذشتہ روز بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ گیس منصوبہ پاکستان سمیت دیگرممالک کیلئے اہم ہے اور اس کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان افغان طالبان پراپنااثرورسوخ استعمال کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :