عبد المالک بلوچ معاہدے کے مطابق آج وزارت اعلی چھوڑ رہے ہیں۔ میر حاصل بزنجو کا پریس کانفرنس سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:39

عبد المالک بلوچ معاہدے کے مطابق آج وزارت اعلی چھوڑ رہے ہیں۔ میر حاصل ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015ء) :پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ عبد المالک بلوچ آج معاہدے کے مطابق وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوںکو یہی رویہ اختیار کرنا چاہئیے ، اڑھائی سال کا عرصہ دینے پر وزیر اعظم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔ ہم نے اپنی اخلاقی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی سے طے کیا تھا کہ مری معاہدے پر عملدرآمد کریں گے اور نئے وزیر اعلیٰ کے لیے کوئی مشکلات پیش نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی وزیر اعظم نواز شریف اور ثنا اللہ زہری کو بھر پور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :