لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروبای ہفتے کے آخری روزمند ی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس15.06پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5425.19 پربندہو ا

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مند ی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس15.06پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5425.19 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر75کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا8-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل14لاکھ41 ہزار 600حصص کا کاروبارہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے7لاکھ87 ہزارحصص ۔سلک بنک لمیٹڈکے5 لاکھ70 ہزار500 حصص۔جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈ کے21ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت30.95 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.29روپے کم ہو گئی۔