Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ایک روزہ دورے پر بھارت روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 11:18

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ایک روزہ دورے پر بھارت روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ایک روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ہمراہ عون چوہدری، شاہ محمود اور نعیم الحق بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی چئیر مین نئی دہلی میں کانفرنس میں شریک ہوں گے . عمران خان کانفرنس میں پاک بھارت تعلقات پر خطاب کریں گے. واضح رہے کہ عمران خان کو نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات