صدر گوگیرہ‘دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے ایک نا معلوم نوجوان جاں بحق

جمعرات 10 دسمبر 2015 23:10

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے ایک نا معلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ریلوے پھاٹک 3انڈر پاس کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جا رہے تھے اس دوران مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوتے ہوئے اس کی موٹر سائیکل سے جاٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی تحقیقات اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔