لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیز ی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25 انڈیکس 6.37 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5414.58 پربندہو ا

بدھ 9 دسمبر 2015 20:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیز ی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25 انڈیکس 6.37 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5414.58 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر66کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا،16کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،3کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 47 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل37 لاکھ75 ہزار 800حصص کا کاروبارہو ا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے34لاکھ96 ہزارحصص ۔کے- الیکٹرک لمیٹڈکے1 لاکھ2 ہزار حصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے38ہزار500حصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.48 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو فرٹیلائزر ز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.30روپے کم ہو گئی۔