دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے اور اس عفریت سے ہمیں مل کر نمٹنا ہوگا‘وزیراعظم نوازشریف

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 دسمبر 2015 16:18

دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے اور اس عفریت سے ہمیں مل کر نمٹنا ہوگا‘وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور وہاں جمہوری طور پر منتخب حکومت ہی ملک کی واحد جائز اتھارٹی ہے‘اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کے دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ عالمی برداری کو چاہیے کہ وہ اس کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے امن عمل کے لیے افغان حکومت کی ہر ممکن مدد کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے اور اس کے لیے سرحد پار دراندازی کا سلسلہ روکنا اور سرحدوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے اور اس عفریت سے ہمیں مل کر نمٹنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی سرحد پار نقل و حمل ایک سکیورٹی رسک ہے اور شرپسند اس کا اپنے مذموم مقاصد کے لیے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :