پاک، بھارت حکومتوں نے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 دسمبر 2015 12:30

پاک، بھارت حکومتوں نے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) مقامی انگریزی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ، مقامی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے دورہ پاکستان میں مودی سرکار کی جانب سے سیریز کے انعقاد کا گرین سگنل پاکستانی حکام تک پہنچائیں گی جس کے بعد آج رات یا کل اس سیریز کے انعقاد کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق سیریز ممکنہ طور پر سری لنکا میں کھیلی جائے گی جو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا تھا کہ پی سی بی بھارتی حکومت کے جواب کی منتظر ہے ۔ پاک بھارت سیریز ہونے کی صورت میں شائقین کو ویزہ کے حصول میں مسائل پیش آسکتے ہیں اور ہم نے سری لنکا حکومت سے کہا ہے کہ وہ ویزہ مسائل حل کرنے میں مدد کرے ۔

متعلقہ عنوان :