بھارت میں 28 دن کی نومولود بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 00:44

بھارت میں 28 دن کی نومولود بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

بلند شہر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) بھارت میں 28 دن کی نومولود بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیئے جانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست یو پی کے بلند شہر میں ایک 25 سالہ درندہ صفت شخص نے 28 دن کی نومولود بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ تب پیش آیا جب متاثرہ بچی کے والدین اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس دوران گاوں کا ایک 25 سالہ درندہ صفت شخص ان کی معصوم 28 دن کی نومولود بچی کو درندگی کا نشانہ بنا گیا۔ والدین جب گھر پہنچے تو اپنی بچی کو خون میں لت پت پا کر اسے فوری ہسپتال لے گئے۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے درندہ صفت شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :