پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیددھند ، موٹر وے پر 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3افراد زخمی

منگل 8 دسمبر 2015 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7دسمبر۔2015ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اندھا دھند چھاگئی ، موٹر وے پر فیکٹری ایریا کے قریب12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیددھند چھاگئی ، جس کے نتیجے میں موٹر وے پر فیکٹری ایریا کے قریب12 گاڑیاں ٹکرا گئیں،جس سے 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر دو پروازیں نہ اتر سکیں ، سیالکوٹ بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف شہروں میں چھائی دھند نے تمام مناظر دھندلا دئیے ، شیخوپورہ میں موٹروے پر دھند کے باعث حدنظر محدود ہوئی تو فیکٹری ایریا کے قریب بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں۔حادثے کے باعث موٹروے پر ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر بھی دھند کا راج ہے اور دو پروازیں نہ اتر سکیں۔کویت سے آنے والی پی کے 206 اور کوالالمپور سے آنے والی پی کے 899 کو سیالکوٹ بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی پروازیں لاہور لائی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :