پاکستان میں سی آئی اے اور بلیک واٹر کا کوئی ایجنٹ نہیں ، امریکی سفارتخانہ میں سفارت کاروں کی تعداد 386 ، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی تعداد 34ہے، پاکستان میں کئی ملکوں کے سفارتخانے ایسے ہیں جہاں ان کے سفارتخانوں کی تعداد زیادہ ہے، ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ پچھلے دور کا ہے، ہماری حکومت غیر سفارتی ویزے جانچ پڑتال سے جاری کرتی ہے،اراکان کو امریکیوں کی تفصیل فراہم کی جاسکتی ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی وقفہ سوالات کے دوران گفتگو
پیر 7 دسمبر 2015 20:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ پاکستان میں سی آئی اے اور بلیک واٹر کا کوئی ایجنٹ نہیں ہے، پاکستان میں امریکی سفارتخانہ میں سفارت کاروں کی تعداد 386 ہے، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی تعداد 34ہے، پاکستان میں کئی ملکوں کے سفارتخانے ایسے ہیں جہاں ان کے سفارتخانوں کی تعداد زیادہ ہے، ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ پچھلے دور کا ہے، ہماری حکومت غیر سفارتکار ویزے جانچ پڑتال سے جاری کرتی ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے آگاہ کیا کہ یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات 2013 میں 6.21 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2014 میں 7.54 بلین امریکی ڈالر ہو گئی ہے ، یورپی یونین کو ٹیکسٹائل، جوتوں اور چمڑے کی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، حکومت پاکستان کی موثر کوششوں سے یورپی یونین نے پاکستان کو جی اس پی پلس کا درجہ دیا، یورپی یونین کو اپنی برآمدات کے تقریباً 95فیصد پر ڈیوٹی فری رسائی حصال ہے، پاکستان اور انڈونیشیاء کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ ہوا اور 2013 سے یہ کارگر ہے، ایشیاء پیسفک ٹریڈ ایگریمنٹ میں پاکستان کی رسائی کا عمل جاری ہے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تقریباً 110 بینالاقوامی نمائشوں کا پچھلے سال بیرون ملک میں اہتمام کیا تھا جہاں پاکستانی برآمد کنندگان نے غیر ملکی خریداروں کیلئے اپنی مصنوعات کی نمائشم کی ،2013-14 اور 2014-15ء میں ٹی ڈی اے پی نے تقریباً24 تجارتی وفود بیرون ملک بھیجے، جہاں برآمدکنندگان نے اپنی درآمدی ضروریات کے حوالے سے اپنے ہم منصوبوں سے ملاقاتیں کیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.