اسلام آباد : پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈ لاک کافی حد تک دور ہو چکا ہے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز
سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 11:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) :”ترقی میں کمیونٹی کا کردار“ پر کانفرنس سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خطاب کیا، خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ کمیونٹی کی شمولیت سے پاکستان اپنے ترقی کے اہداف حاصل کر لے گا ، انہوں نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 55لاکھ افراد کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ، پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے منظم اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر 9 دسمبر کوپاکستان آرہے ہیں، سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آئندہ کل پاکستان آرہی ہیں۔(جاری ہے)
سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے علاوہ سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گی. سشما سوراج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گی جبکہ ان سے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے لیے بات کی جائےگی. سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈ لاک کسی حد تک دور ہو گیا ہے . ان کا کہنا تھا کرکٹ سیریز کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ جامع مذاکرات کب شروع ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے کانفرنس میں سشما سوراج کی شرکت پر بھی بات کی تھی.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.