پاک بھارت مشیروں کی ملاقات تعمیری رابطوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق، بات چیت میں امن اور سلامتی دہشتگردی کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے پر غور کیا گیا، وزارت خارجہ

اتوار 6 دسمبر 2015 16:48

پاک بھارت مشیروں کی ملاقات  تعمیری رابطوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق، بات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء)پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں نے تعمیری رابطوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے امور کے مشیروں نے اتوار کو یہاں بینکا ک میں ملاقات کی ہے یہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے تناظر میں کی گئی اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ بات چیت انتہائی اچھے اور تعمیری تعمیری ماحول میں ہوئی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بات چیت میں امن اور سلامتی دہشتگردی کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے پر غور کیا گیا بیان کے مطابق دونوں مشیروں نے تعمیری رابطوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا وزارت خارجہ نے کہاکہ یہ ملاقات وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کی اس مفاہمت کے تناظر میں کی گئی جس میں دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء کو پر امن خوشحال اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا تھا ۔

مشیر وں کی ملاقات میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری بھی موجود تھے ۔