جنرل راحیل شریف کا دورہ کابل ، افغان آرمی چیف نے استقبال کیا،صدارتی محل پہنچے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

اتوار 27 دسمبر 2015 17:57

کابل/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء ) چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کا کابل پہنچنے پر افغان آرمی چیف نے استقبال کیا،صدارتی محل پہنچے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے تو کابل ائیرپورٹ پر افغان آرمی چیف نے انکا استقبال کیا۔آرمی چیف کو صدارتی محل پہنچے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور دیگر سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔