پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ، کراچی میں ایم کیو ایم جبکہ پنجاب میں ن لیگ کو برتری حاصل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:44

پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ، کراچی میں ایم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا تیسرے اور آخری مرحلے میں کراچی میں ایم کیو ایم جبکہ پنجاب میں ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آکری مرحلے کے سلسلے میں آج پنجاب کے 12 جبکہ سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ ہوئی۔ ان اضلاع سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں 538 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے مسلم لیگ ن برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ جبکہ کراچی میں ایم کیو ایم 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔