لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مانگا منڈی میں‌کارروائی ، 3 قصاب گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 12:36

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مانگا منڈی میں‌کارروائی ، 3 قصاب گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے مانگا منڈی میں غیرقانونی مذبح خانے پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

مذبح خانے پہنچنے پر انہیں خاصی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا . مذبح خانے میں موجود قصابوں نے دروازے بند کر لیے جس کے بعد مقامی پولیس کی مدد کے ساتھ دروازے کھُلوا کر غیر قانونی مذبح خانے سے تین قصاب گرفتار کر لیے گئے.

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذبح خانے میں غیر قانونی طور پر مادہ جانور ذبح کیے جاتے تھے ، چھاپے کے وقت بھی وہاں سولہ بکریاں موجود تھیں جنہیں ذبح کیا جانا تھا. علاوہ ازیں مذبح خانے میں چربی سے گھی بھی تیار کیا جا رہا تھا جس پر مذبح خانے میں موجود 3 قصابوں کو گرفتار کر لیا گیا.

متعلقہ عنوان :