دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت عراق میں بنانے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 01:46

دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت عراق میں بنانے کی تیاریاں
بغداد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت عراق میں بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق میں برائیڈ نامی ایک عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ عمارت عراق میں تیل کی دولت سے مالا مال بصرہ میں تعمیر کی جائے گی۔ یہ عمارت اپنی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بلند عمارت بن جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ عمارت چار جڑے ہوئے ٹاور پر مشتمل ہوگی جو کہ 16.6 ملین اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کی جائے گی اور اس میں 604 منزلیں ہوں گی۔ اس عمارت کا طرز تعمیر ایسا ہوگا کہ یہ جتنی توانائی خرچ کرے گی اتنی ہی پیدا بھی کرے گی۔ اس منصوبے کو 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز اس وقت دبئی کی برج الخلیفہ کے پاس ہے اور 2017 میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کے کنگڈم ٹاور کے پاس چلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :