فرانسیسی حکومت کا آئندہ چند ماہ میں 160 مسجدیں بند کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 00:04

فرانسیسی حکومت کا آئندہ چند ماہ میں 160 مسجدیں بند کرنے کا اعلان
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) فرانسیسی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 160 مسجدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد فرانسیسی حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی حکومت نے ملک میں آئندہ چند ماہ کے اندر اندر 160 مسجدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس میں اس وقت کل 2600 مساجد موجود ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد سے پہلے ہی 3 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔