مذاکرات کے لئے سرحد پار دراندازی کا خاتمہ لازمی شرط ہے ‘ بھارتی وزیر خارجہ
جمعرات 3 دسمبر 2015 14:37
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے وزیراعظم نواز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے تاہم مذاکرات کے لئے سرحد پار دراندازی کا خاتمہ لازمی شرط ہے کیونکہ جب تک دراندازی جاری رہے گی، تب تک امن مذاکرات ممکن نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں سشما سوراج نے دو ٹوک الفاظ میں وزیراعظم نواز شریف کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی پیشکش کو بھارت مشروط کرنے کے حق میں نہیں ہے تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ جب تک پاکستان سرحدی دراندازی کو بند نہیں کرے گا امن مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ ہی یہ سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔(جاری ہے)
سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی فورموں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر جذ بات کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ کشمیر سلگتا ہوا مسئلہ ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے پہلے سے ہی انتخابات میں حصہ لے کر بھارت کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیر میں تشدد بڑھتا ہے تو اس سلسلے میں سرحد پار دراندازی بنیادی وجہ ہوتی ہے اور اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی طرف سے ہی تشدد کی ہوا چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلے سے ہی معاہدے موجود ہیں جن کی بنیاد پر دونوں ممالک مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کر سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی شملہ معاہدے اور لاہور اعلان کو دیکھتے ہوئے پاکستان جان بوجھ کر معاملے کو خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا دھیان ہی کشمیر کی جانب نہیں انہوں نے کہا کہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیسرے فریق کی ضرورت نہیں ہے جب مذاکرات ہوں گے تو کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات ہی ہو سکتے ہیں اس دوران بھارت پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لئے بھارت ہمیشہ سے ہی تیار رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی کو بھی اس گماں میں نہیں رہنا چاہئے کہ پی جے پی حکومت ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.