اسلام آباد : یونان سے بے دخل کیے گئے 30 مسافروں کو واپس روانہ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 14:15

اسلام آباد : یونان سے بے دخل کیے گئے 30 مسافروں کو واپس روانہ کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : یونان سے بے دخل کیے گئے افراد کا چارٹر طیارہ واپس بھیج دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں میں سے محض 19 افراد کی تصدیق ہوئی جنہیں تصدیق کے بعد طیارے سے باہر آنے کی اجازت دے دی گئی. غیر تصدیق شدہ 30 افراد کو اُسی طیارے میں واپس بھیج دیا گیا ہے. طیارے کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر واپس بھجوایا گیا ہے .

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یونانی حکومت نے بغیر تصدیق کیے ان افراد کو پاکستان کیسے بھجوا دیا. واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر نے ڈی پورٹ کیے جانے افراد کے لیے واضح پالیسی کا اعلان کیا تھا جس پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے طیارہ واپس بھیجنے کی ہدایت کی ہے. یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ڈی پورٹ ہو کر آنے والے افراد کو واپس بھجوایا گیا ہے، جو حکومت پاکستان کی سخت اور مثبت پالیسیوں کی بھرپور عکاس ہے.

متعلقہ عنوان :