کیلی فورنیا حملے ، دوسرے حملہ آور کی بھی شناخت ہو گئی ۔ پولیس حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 11:26

کیلی فورنیا حملے ، دوسرے حملہ آور کی بھی شناخت ہو گئی ۔ پولیس حکام

سین بر نا ڈینو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : سین برنا ڈینو میں معذروں کے مرکز پر حملے کے دوسرے حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے . تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوسرے حملہ آور کی شناخت تاشفین ملک نامی خوتون سے ہوئی ہے جس کی عمر 27 سال ہے.

(جاری ہے)

امریکی پولیس نے کہا کہ حملہ کرنے والے دونوں حملہ آوروں تاشفین ملک اور سید رضوان فاروق پولیس مقابلے میں ماردئے گئے ہیں . سید رضوان فاروق امریکی شہری ہے.البتہ ہم واقعہ کی کئی پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، امریکی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں دہشت گردی کا امکان مسترد نہیں کرسکتے . واضح رہے کہ سین برناڈینو فائرنگ سے 14 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئے تھے .