کراچی : لیاری میں‌ رینجرز کی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 11:10

کراچی : لیاری میں‌ رینجرز کی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی لے علاقہ لیاری میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں جہنم واصل کر دیا گیا. ایک اور کارروائی میں 2 ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔ جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رضویہ پولیس نے یہ اطلاع پرکی جانے والی کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرزکو دھرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرزکا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ملٹری پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کراچی آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بیشتر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے.