Live Updates

عمران خان کی جانب سے اولاد کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا: ریحام خان

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 22:49

عمران خان کی جانب سے اولاد کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا: ریحام خان
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اولاد کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں صرف اولاد کے حصول کیلئے شادی کرنا ان کی نظر میں ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان سے شادی کے بعد انہوں نے اولاد کی خواہش کا اظہار کبھی نہیں کیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے عمران خان نے خواہش کا اظہار ضرور کیا تھا۔ تاہم ہماری شادی جس عمر میں ہوئی اس عمر میں اولاد کے حصول کیلئے کافی مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں اور میں پہلے سے ہی تین بچوں کی ماں ہوں اس لیے اس معاملے کو میں نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات