کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107 روپے سے تجاوز کر گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 14:04

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107 روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : حکومت کی جانب سے لیے گئے بے جا قرضوں نے روپے کی قیمت میں انتہائی کمی کر دی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے. تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107.80روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 105.50 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کےمطابق ڈالر کی قمیت میں اضافہ اور روپے کی قیمت میں بتدریج کمی کی وجوہات میں سرمایہ کاروں کا ڈالر میں سرمایہ کاری کرنا ہے . علاوہ ازیں حکومت نے بنکوں سےلین دین پر بھی ٹیکس کے عائد کر رکھا ہے جس کے باعث تاجر برادری نے بھی آپسی لین دین ڈالرز ہی میں کرنے کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :