Live Updates

اسلام آباد : بد قسمتی سے پاک بھارت وزرائے اعظم میں‌ قائدانہ صلاحیت نہیں‌ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا سن کر دھچکا لگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 12:53

اسلام آباد : بد قسمتی سے پاک بھارت وزرائے اعظم میں‌ قائدانہ صلاحیت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزیر اعظم نواز شریف پر اسٹیبلشمنٹ کا خوف سوار رہتا ہے ، نواز شریف با اعتمادطریقے سے آگے بڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نبرد آزما ہے ، لیکن وزیر اعظم نواز شریف پاک فوج کی ساکھ کو کمزور کر رہے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ کھٹمنڈو میں وزیراعظم نواز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات کا سن کر دھچکا لگا ، بد قسمتی سے پاک بھارت وزرائے اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیں ہے، مودی دائیں بازو کے حامیوں کے غلام بن چکے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز مودی ملاقات کا اہتمام بھارتی اسٹیل ٹائیکون نے کیا جس پر حیرت ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کے بزنس مفادات ملک کے مفادات سے متصادم ہیں، پی ٹی آئی چئیر مین کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیے دیرینہ مسائل کا حل اور سرحدی کشیدگی کاخاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کا اہتمام حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ عمران خان نے مزید شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی حالیہ ملاقات پر بھی تشویش ہے . انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ہوئی بات چیت سے متعلق قوم کو آگاہ کریں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات