شدید دھند ،لاہور ایئرپورٹ کا جدید ترین لینڈنگ سسٹم ناکام، پروازیں لینڈ نہ کرسکیں

بدھ 2 دسمبر 2015 11:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) لاہور ایئرپورٹ پرطیاروں کی لینڈنگ کیلئے نصب کیا گیا جدید ترین اے ایس ایل سسٹم ناکارہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے قطر کی طرف سے تحفے میں دئیے گئے جدید ترین لینڈنگ سسٹم اے ایس ایل تھری کا 28 نومبر کو افتتاح کیا تھا جس کے ذریعے ایئرپورٹ پر 50میٹر حد نگاہ تک طیارے لینڈ کرسکتے ہیں مگر قطر کی طرف سے دیا گیا جدید ترین لینڈنگ سسٹم ناکام ہوکر رہ گیا۔

لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 300 میٹر تھی لیکن لینڈنگ سسٹم ناکام ہونے کی وجہ سے 2 انٹرنیشنل فلائٹس رن وے پر لینڈ نہ کرسکیں۔ شارجہ سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد اور دوحہ سے آنے والی پرواز کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :