پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند ، حد نگاہ صفر ہونے سے مختلف مقامات سے موٹر وے کو بند کر دیا گیا

بدھ 2 دسمبر 2015 11:27

اسلام آباد /لاہور /ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے بعد مختلف مقامات سے موٹر وے کو بند کر دیا گیا ،بابو صابو انٹر چینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب مزدا اور ٹرک میں تصادم سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے،شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر جدید لینڈنگ سسٹم متاثر ،قطر ائیر لائن کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628 کو کراچی، ائیر بلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 کو اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے عوام موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے کا لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد جانے والے راستے کو بیرئیر لگا کر بند کردیا گیا ۔شدید دھند کے باعث شیخوپورہ، مرید کے اور ننکانہ صاحب میں بھی شہریوں کو دفاتر اور بچوں کو اسکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر جدید لینڈنگ سسٹم متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :