کراچی،ناردرن بائی پاس پررینجرزسے مقابلہ،2 دہشتگرد مارے گئے

بدھ 2 دسمبر 2015 11:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران 2 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ پر ناردرن بائی پاس پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا۔

چھاپے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔دوسری جانب اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بھیم پوری میں رینجرز نے 2 رہائشی مکانات میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :