کراچی ، ملٹری پولیس پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی تصاویرجاری

بدھ 2 دسمبر 2015 11:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) کراچی ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 2مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دی گئی۔مشتبہ دہشت گردوں میں ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا ،دوسرے نے فائرنگ سے پہلے منہ پر رومال باندھا۔واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے جاری کی گئی تصویر ممکنہ طور پر ان دو دہشت گردوں کی جنہوں نے گزشتہ روز ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق دہشت گردوں نے واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہید جوانوں کے لواحقین کے لیے 20،20لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :