اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کسان پیکج نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 11:12

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کسان پیکج نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) :الیکشن کمیشن نےکسان پیکج نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی، جس کے بعد کسان پیکج نظر ثانی کیس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا . آج کی سماعت میں وفاقی سیکرٹری فوڈ اینڈ سکیورٹی تین رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔

الیکشن کمیشن نے کسان پیکج پر 5 دسمبر تک عمل در آمد روک دیا ہے، 5 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے تک کسان پیکج پر عملدر آمد روک دیا گیا ہے .الیکشن کمیشن نے کسان پیکج پر شرح سود میں کمی کی اجازت دے دی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاول اور کپاس کی کاشت پر شرح سود میں دو فیصد کمی کی اجازت دے دی گئی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 341 ارب روپے کے زرعی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کاشتکاروں کو پیدوارا میں اضافے کے لیے امدادی رقم دو گنا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کسان پیکج کے تین میں سے دو نکات پر عمل کر سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج پرپی ٹی آئی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتخابات سے قبل دھاندلی قرار دیا تھا. اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں کسان پیکج پر نظر ثانی کیس بھیجا تھا ۔