آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 10:42

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا ..

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : آرمی پبلک اسکول پر حملے میں مولث 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا ، جس کے بعد 30 نومبر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چاروں ہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا تھا . ذرائع کے مطابق چاروں دہشت گردوں کو کوہاٹ میں آج بعد از نمازٍ فجر تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے . مجرموں کی جانب سے بار ہا رحم کی اپیلیں بھی دائر کی گئیں جنہیں مسترد کر دیا گیا . پھانسی پانے والے دہشت گردوں میں مجیب الرحمان، سبیل عرف یحیٰ، مولوی عبد السلام اور حضرت علی شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :